Saturday, July 27, 2024

شہر قائد میں مرغی کا گوشت مزید 20 روپے اضافے سے 430 روپے کلو ہو گیا

شہر قائد میں مرغی کا گوشت مزید 20 روپے اضافے سے 430 روپے کلو ہو گیا
February 22, 2021

کراچی (92 نیوز) شہر قائد میں مرغی کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ مرغی کا گوشت مزید 20 روپے اضافے سے 430 روپے کلو ہو گیا۔

ایک ماہ کے دوران چکن 120 روپے کلو تک مہنگی ہو چکی ہے۔ آج بھی مرغی کے گوشت کی قیمت میں بیس روپے کلو اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی کا گوشت چار سو تیس روپے کلو ہو گیا۔ زندہ مرغی 10 روپے بڑھ کر 275 روپے کلو ہو گئی۔

شہری کہتے ہیں اس شہر میں کوئی کمشنر کوئی حکومت ہے جو زائد منافع خوروں کےخلاف کارروائی کرے۔

دوسری جانب آل پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کا موقف ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں اضافے کے سبب مرغی کی طلب میں اضافہ ہوا اور رسد کم ہونے سے قیمتوں میں اضافے کا رحجان جاری ہے۔