Monday, October 3, 2022

شہر اقتدار میں عید قرباں کیلئے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہوسکا

شہر اقتدار میں عید قرباں کیلئے مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد نہ ہوسکا
اسلام آباد (92 نیوز) شہر اقتدار میں عید قرباں کیلئے مویشی منڈیاں تو سج گئی لیکن ایس او پیز پرعمل درآمد نہ ہوسکا، ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ عید الضحی کیلئے قربانی کا جانور خریدنے کیلئے منڈیاں تو سج گئی لیکن ان منڈٰیوں میں کورونا سے بچاو کےلئے ایس او پیز پر عملدرامد کرانا انتظامیہ کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ ایس او پیز کے تحت مویشی منڈی میں بچوں اور بڑھوں کو آنے کی اجازت نہیں، جبکہ ماسک اور گلوز پہننا لازمی ہے۔ جبکہ مویشی منڈیوں میں کسی ایس او پیز پر عملدرامد ہوتا نظر نہیں آتا۔ اسسٹنٹ کمشنر گوہر وزیر کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں وارنگ اور دوسرے مرحلے میں جرمانہ عائد کئے جائنگے۔ اسسٹنٹ کمشنر گوہر وزیر نے بتایا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرامد کسی چیلنج سے کم نہیں تاہم اس معاملہ کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔