Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہر اقتدار میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان

شہر اقتدار میں صحت کی سہولیات کا شدید فقدان
February 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) شہراقتدار کی آبادی تو بڑھ گئی مگر اسپتال اور ڈاکٹرز نہ بڑھے۔ شہر اقتدار میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ اسلام آباد کی آبادی بیس لاکھ سے تجاوز کر گئی لیکن صحت کی سہولیات میں کوئی خاطر خواہ اضافہ نہ ہو سکا ۔ وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا پمز اسپتال جہاں روزانہ 8 سے 9 ہزار مریض روزانہ کی بنیاد پر چیک کئے جاتے ہیں۔ نو سو بیڈز پر مشتمل پمز اسپتال وفاق کا سب سے بڑا اہسپتال ہے۔ یہاں آنے والے مریضوں کو بھی کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کچھ مریضوں کو وارڈز میں بیڈز کا حصول ہی کافی مشکل ہو جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کی جانب سے ایک وارڈ سے دوسرے وارڈ کے چکر لگوائے جاتے ہیں مگر ایک غریب کے لیے یہاں اپنے پیارے کے لیے مناسب علاج تو میسر نہیں تاہم دھکے ضرور ملتے ہیں ۔ اسپتال میں فارمیسی تو ہے مگر وہاں دوائیاں بھی غریبوں کی پہنچ سے دور ہیں ۔ فارمیسی پر موجود اہلکار کی مرضی ہوتی ہے مریض کو دوا دینی ہے یا نہیں ۔ ترجمان پمز کا کہنا ہے اسپتال میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے بیڈز کا مسئلہ کافی ہے کیونکہ آئی سی یو میں آنے والے مریضوں کے جانے کے بعد اگلے مریض کی جگہ بنتی ہے۔ مریضوں کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لئے اسپتال میں جگہ جگہ شکایات سیل بھی بنا دیے گیے ہیں ۔ مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے تیمار دار بھی اسپتال انتظامیہ کے رویے سے ناخوش ہیں ۔