Friday, December 2, 2022

شہر اقتدار میں زمینوں پر قبضہ مافیا کاراج ، ججز بھی محفوظ نہ رہ سکے

شہر اقتدار میں زمینوں پر قبضہ مافیا کاراج ، ججز بھی محفوظ نہ رہ سکے
اسلام آباد(ویب ڈیسک)شہر اقتدار میں زمینوں پر قبضہ مافیا کاراج ، ججز بھی محفوظ نہ رہ سکے۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ علی کی زمین پر دوبارہ قبضے کی کوشش کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام اباد میں تین افراد نے بنی گالہ کے علاقے بیگوال میں فرخ علی کی زمین  کے چوکیدار پر حملہ کیا ۔ چوکیدار کے مطابق مسلح افراد نے زدوکوب کیا پیسے چھینے اور زمین پر قبضے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جسٹس فرخ کی پچاس کنال اراضی پر پہلے بھی چوہدری اکرم اور راجہ زبیر وغیرہ نے قبضے کی کوشش کی تھی۔