Tuesday, October 4, 2022

شہر اقتدار میں آزادی مارچ کا چوتھا روز، شرکا نے ايک اور رات کھلے آسمان تلے گزاری

شہر اقتدار میں آزادی مارچ کا چوتھا روز، شرکا نے ايک اور رات کھلے آسمان تلے گزاری
اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد میں جمعیت علمائے اسلام ف کا دھرنا جاری ہے۔ شرکاء نے کشمیر ہائی وے اور ایچ نائن گراؤنڈ میں رات گزاری۔ شرکا نے نماز فجر پنڈال میں ہی ادا کی ۔ سورج کی کرنین پھوٹتے ہی ناشتے کی تیاری کی۔ کسی نے گرما گرم انڈے کھائے تو بعض نے نان چائے سے پیٹ پوجا کی اور روایتی گیم بھی کھیلی۔  شہر اقتدار ، آزادی مارچ ، چوتھا روز، شرکا ، رات ، آسمان ، گزاری پیٹ پوجا کے بعد ملکی سیاسی ماحول ، حکومتی بیانات اور دھرنے سے متعلق اگاہ ہونے کیلئے 92 نیوز پیپر کا مطالعہ کیا۔ خیموں کی صفائی کی۔ تھوڑی تھکاوٹ محسوس ہوئی تو جڑی بوٹیوں کی پتی سے تیار قہوہ کی چسکی بھی لگائی۔