Saturday, July 27, 2024

شہر اقتدارمیں سوات کی دھنیں گونج اٹھیں

شہر اقتدارمیں سوات کی دھنیں گونج اٹھیں
April 5, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)حکمرانوں کے شہر میں سوات کی دھنیں گونج اٹھیں طالبات نے تعلیمی اصلاحات کی تقریب میں بینڈ بجایا تو عمران خان اور پرویزخٹک نے خوب داد دی۔ تفصیلات کےمطابق سرخ گلابی رنگت والی یہ بچیاں گرلز ہائی سکول شاہدرہ سوات کی طالبات ہیں۔ فوجی بینڈ کا یونیفارم زیب تن کئے ان طالبات نے ملی نغموںکی دھنیں بجا کر عمران خان کا استقبال کیا۔عمران خان بھی کافی دیر تک پرفارمنس دیکھتے رہے ۔انہو ں نے طالبات کا حوصلہ بھی بڑھایا ،عمران خان ہی نہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا استقبال بھی دلفریب دھنوں سے کیا گیا پائپ بینڈ ڈرم پر پشتو کے روایتی گیت نے سماں باندھ دیا۔ سوات کی یہ طالبات اپنی صلاحیتوں کی بدولت خیبرپختونخوا میں بینڈ بجانے کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن بھی حاصل کرچکی ہیں۔ آنکھوں میں خوف ، نہ دہشت سے بھرے دور کا کوئی ملال ، سوات کی یہ طالبات اسلام آباد کی فضاﺅں میں امن کی دھنیں بکھیر کر روشن مستقبل کی نوید سناتی رہیں۔