شہری کی گرفتاری پر لانڈھی کے مکینوں نے تھانے کا گھیراؤ کر لیا
کراچی(92نیوز)کراچی پولیس کوشہری کی گرفتاری مہنگی پڑگئی،لانڈھی میں علاقہ مکینوں نےتھانےکاگھیراؤکیاتوایس ایچ اوکومعطل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق لانڈھی والوں کاصبرجواب دےگیا،فیاض کی گرفتاری کےخلاف سڑکوں پرنکل آئےاورتھانےکاگھیراوکرلیا۔
شہریوں کاغصہ دیکھ کرپولیس اہلکاربھی تھانےمیں محصورہوگئے،علاقہ مکینوں نےالزام لگایاکہ فیاض کودوروزقبل اجمیرکالونی سےگرفتارکیاگیااوررہائی کیلئےپچاس ہزارروپےرشوت طلب کی گئی۔
ایس ایس پی کورنگی نےایس ایچ اولانڈھی سعادت بٹ کومعطل کردیا،جبکہ معطل ایس ایچ اوسمیت دیگراہلکاروں کےخلاف اغوابرائےتاوان کامقدمہ درج کرلیاگیا۔