کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد پولیس کی آگاہی مہم جاری ہے ، پولیس شہر بھر میں لاؤڈ اسپیکرز کے ذریعے اعلانات کر رہی ہے جن میں کہا جا رہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔
پولیس کی جانب سے شہریوں کو آگاہی بھی دی جا رہی ہے کہ ایک دوسرے سے کم ملیں ، ہاتھ نہ ملائیں ،غیر ضروری طور پر دکانوں پر نہ جائیں ۔