Saturday, September 14, 2024

شہری تبدیلی کیلئے گھروں سے باہر نکلیں !!! چودھری سرور اور جہانگیر ترین کا پولنگ سٹیشنوں کا دورہ

شہری تبدیلی کیلئے گھروں سے باہر نکلیں !!! چودھری سرور اور جہانگیر ترین کا پولنگ سٹیشنوں کا دورہ
October 11, 2015
لاہور (92نیوز) تحریک انصاف کے بڑوں کی بات کر لی جائے تو کارکنوں کو متحرک کرنے کے لئے چودھری محمد سرور اور جہانگیر ترین حلقے کے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا مسلسل دورہ کر رہے ہیں۔ رہنماوں کا کہنا ہے کہ شہری تبدیلی کے لئے اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ پولنگ کا عمل شروع ہوتے ہی تحریک انصاف کے رہنما چودھری سرور اور جہانگیر ترین مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کرتے نظر آئے۔ 92 نیوز سے گفتگو میں چودھری سرور نے کہا کہ آج تبدیلی کے لئے شہری گھروں سے باہر نکلیں اور ووٹ ضرور کاسٹ کریں۔ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے 92 نیوز سے گفتگو میں کہا کہ کارکن کا جنون نظر آرہا ہے۔نہ صرف مرد بلکہ خواتین ووٹرز بھی تبدیلی کے باہر ضرور آئیں گے۔ رہنماو¿ں نے مختلف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔