Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہریوں کو بحفاظت لانے کا پاکستانی اقدام انسانیت کی بہترین مثال ہے: بھارتی سفیر

شہریوں کو بحفاظت لانے کا پاکستانی اقدام انسانیت کی بہترین مثال ہے: بھارتی سفیر
April 8, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر پی این ایس اصلت کے ذریعے یمن سے  پاکستان پہنچنے والے بھارتیوں کو خصوصی طیارے کے ذریعے بھارت روانہ کر دیا گیا۔ پاکستان نیوی کا بحری جہاز پی این ایس اصلت یمن  میں پھنسے پاکستانیوں سمیت ایک سو بیاسی محصورین کو لے کر کراچی پہنچا جن میں گیارہ بھارتی بھی شامل تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر خصوصی طیارے سے بھارتیوں کو اُن کے ملک روانہ کر دیا گیا ہے  روانگی سے قبل بھارتی سفیر سمیت شہریوں نے بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ بھارتی سفیر نے شہریوں کو یمن سے بحفاظت لانے کے پاکستانی اقدام کو انسانیت کی بہترین مثال قرار دیا۔ روانگی سے پہلے بھارتی شہریوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا وہ وزیراعظم نواز شریف کے مشکور ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔