Saturday, December 9, 2023

شہریوں کوہراساں کرکے رشوت لینے والا اے ایس آئی پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار

شہریوں کوہراساں کرکے رشوت لینے والا اے ایس آئی پانچ ساتھیوں سمیت گرفتار
January 13, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کر کےاے ایس آئی اور اس کے  پانچ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ملزموں پر  شہریوں کو ہراساں کرکے رشوت بٹورنے کا الزام ہے ملزموں کاسرکاری اسلحہ اور موبائل وین تحویل میں لےلی گئی ۔ تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں اے ایس آئی نے پولیس گردی کی مثال قائم کردی شہریوں کے جان ومال کی حفاظت کی قسم اٹھانے والے غنڈے بن گئے ۔ تھانہ پاکستان بازار میں تعینات اے ایس آئی اکرم نے اپنے تین دوستوں کے ساتھ مل کرسرکاری ایس ایم جی کے زور پر لیاقت آباد کے رہائشی چار افراد کو حراست میں لے کر پولیس موبائل میں ڈال دیا  اسی دوران رینجرز نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر سرکاری موبائل میں شہریوں کو بلاجواز حراست میں رکھنے پراے ایس آئی اکرم کو اس کے تین ساتھیوں کو گرفتار کر کے  چار ایس ایم جی اور ایک سرکاری موبائل بھی تحویل میں لے لی گئی جبکہ زیرحراست افراد کو بازیاب کرالیا گیا۔ دوسری جانب ضلع غربی کی پولیس نے اورنگی ٹاؤن سے  اے ایس اکرم کے مزید دو ساتھیوں عمیر اور مشتاق کو تاوان وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ اے ایس آئی اکرم نے غیر متعلقہ افراد کے ساتھ ملکر سنگین جرم کیا جبکہ اکرم کو سرکاری اسلحہ فراہم کرنے والے منشی اور سنتری کو معطل کردیا گیا  ہے  منگل کو ایس ایچ او پاکستان بازارظہیر حسین کو کرپشن کے الزام میں معطل کیا جاچکا ہے ۔