Saturday, February 4, 2023

شہریوں پر دانستہ حملے برداشت نہیں: نوازشریف

شہریوں پر دانستہ حملے برداشت نہیں: نوازشریف

اسلام آباد (92نیوز) بھارتی درندگی پر قومی قیادت نے سرحد پار دو ٹوک پیغام بھجوا دیا۔ وزیراعظم کہتے ہیں بھارتی جارحیت پر اب تک صبر و تحمل سے کام لیا ہے لیکن معصوم شہریوں پر حملے اب برداشت نہیں ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق بڑھتی بھارتی درندگی پر وزیراعظم کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایس آئی چیف لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر، مشیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں حالیہ بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ پاکستان معصوم شہریوں خاص کر خواتین اور بچوں پر حملہ برداشت نہیں کرسکتا۔ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان نے اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بھارت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرکے مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے۔

عالمی برادری شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے مگر امن کی خواہش کو کمزوری ہرگز نہ سمجھا جائے۔