Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہریارسے ہیڈکوچ ،فیلڈنگ اوربیٹنگ کوچ کی ملاقات ،کھلاڑیوں کی خامیوں سے آگاہ کیا

شہریارسے ہیڈکوچ ،فیلڈنگ اوربیٹنگ کوچ کی ملاقات ،کھلاڑیوں کی خامیوں سے آگاہ کیا
March 29, 2016
لاہور(92نیوز)ٹی ٹونٹی میں شکست کی وجوہات جاننے کیلئے پی سی بی کی جائزہ کمیٹی کا تین روزہ اجلاس  آج ہو گا جبکہ اجلاس سے پہلے ہیڈ کوچ ، فیلڈنگ اور بیٹنگ کوچ کی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات ہوئی جس میں کھلاڑیوں کی خامیوں سے آگاہ کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں شرمناک شکستوں کا طوق گلے میں پہنے واپس آ نے والی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کو بتایا کہ بطور کوچ ان کی دی گئی تجاویز پر دو سال پہلے عمل کر لیا جاتا تو ٹیم کو آ ج یہ دن نہ دیکھنا پڑتے ۔ ہیڈ کوچ نے ایک مرتبہ پھر احمد شہزاد ، عمر اکمل کے رویہ کے علاوہ شاہد آ فریدی کی بطور کپتان کھلاڑی پرکھنے کی صلاحیت پر سوالیہ نشان اٹھایا۔ وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد عمران خان سے بھی ان کے لاہور میں واقع گھر پر ملاقات کی جس میں عمران خان نے انہیں کوچنگ جاری رکھنے کا مشورہ دیا۔ ٹیم کے بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور اور فیلڈنگ کوچ گرانٹ لیوڈن نے بھی شہر یار خان سے ملاقات میں کھلاڑیوں کے رویہ پر شکایت کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں بیٹنگ اور فیلڈنگ تو دور کی بات قومی ٹیم کے کھلاڑی پریکٹس سیشن کے دوران بھی غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور جب تک ان کے کھیل میں سنجیدگی نہیں آ ئے گی ۔ قومی ٹیم کا جیت کے راستے پر گامزن ہونا ناممکن ہے پی سی بی کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہو گا جس کی سفارشات کی روشنی میں ٹیم میں تبدیلیوں کی فہرست گورننگ بورڈ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔