Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہریارخان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا

شہریارخان نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں قومی ٹیم کی شرکت کو حکومتی اجازت سے مشروط کر دیا
February 8, 2016
لاہور(92نیوز)چیئرمین پی سی بی نے ورلڈٹی ٹوئنٹی میں  قومی ٹیم کی شرکت کوحکومتی اجازت سے مشروط کردیا  شہریارخان نے بگ تھری  کے خاتمے اور پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کو پاکستان کے لیے نئی شروعات قراردیا ۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی نے میگاایونٹ کوملکی کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک یادگارشروعات قراردیا، البتہ انہوں نے کہاکہ وکٹیں بیٹنگ کےلیے سازگارہونی چاہیےتھیں۔ شہریارخان کاکہناتھاکہ بگ تھری کےخاتمے اوریاسرشاہ کےحوالے سے آئی سی سی کے فیصلے ہمارےموقف کی جیت ہیں ، جبکہ ورلڈٹی ٹوئینٹی میں ٹیم بھجوانے  کےلیے حکومتی اجازت درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ میگاایونٹ کےلیے آئی سی سی اگر نیوٹرل وینیوپرکھیلنےکابھی کہےگاتو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔