Monday, January 24, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہرہ آفاق ڈرامہ انارکلی کے خالق سید امتیاز علی تاج کی آج 46ویں برسی منائی جائیگی

شہرہ آفاق ڈرامہ انارکلی کے خالق سید امتیاز علی تاج کی آج 46ویں برسی منائی جائیگی
April 19, 2016
لاہور(92نیوز)شہرہ آفاق ڈرامے انارکلی کے خالق سید امتیاز علی تاج کی آج چھیالیسویں برسی ہے ان کے لکھے ہوئے کھیل انارکلی پرپاکستان اور بھارت میں ایک درجن سے زائد فلمیں بنی ہیں۔ تفصیلات کےمطابق سید امتیاز علی تاج اردو کے عظیم ادیب و نقاد انیس سو کو لاہور میں پیدا ہوئے گورنمنٹ کالج سے بی اے آنرز کیا اور کالج کے زمانے میں ہی کئی نامور انگریزی ڈراموں کو اردو ترجمے کے ساتھ اسٹیج پر پیش کرتے ہوئے خوب نام کمایا۔ انیس سو بائیس میں لکھا گیا کھیل انارکلی اردو ڈرامے کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے چچا چھکن کے نام سے لکھے گئے مزاحیہ خاکے عوام میں اس قدر مقبول ہوئے کہ زبان زد خاص و عام ہو گئے۔ امتیاز علی تاج کے سدابہار کھیل انارکلی کو احاطہ تحریر میں آئے ایک صدی ہونے کو ہے جبکہ برصغیر میں اس پر ایک درجن سے زائد ڈرامے اور فلمیں بھی بنائی جا چکی ہیں جو اپنے اپنے ادوار میں سپرہٹ ثابت ہوئی ہیں۔ پاکستانی اور بھارتی فلم نگر کی شاید ہی کوئی ایسی فلمی حسینہ ہو جس نے انارکلی بننے کا خواب نہ دیکھا ہو بینارائے، نورجہاں اور مدھوبالا سمیت جس ہیروئن کے سر پر امتیاز علی تاج کی انارکلی کا تاج سجا اس کی قسمت ہی بدل گئی ۔ انیس اپریل انیس سو ستر کو رات کی تاریکی میں نامعلوم شخص نے گھر میں گھس کر اردو ادب کے نامور لکھاری کو ابدی نیند سلا دیا۔