Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہرمیں صفائی کے ساتھ ساتھ سیوریج اور پانی کے مسائل بھی حل کرینگے: میئرکراچی

شہرمیں صفائی کے ساتھ ساتھ سیوریج اور پانی کے مسائل بھی حل کرینگے: میئرکراچی
December 6, 2016

 کراچی(92نیوز)مئیر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے شہرمیں صفائی کے ساتھ ساتھ سیوریج اور پانی کے مسائل بھی حل کریں گے جہاں بھی غیر قانونی کام ہوگا اسکو روکیں گے۔

تفصیلات کےمطابق میئر کراچی وسیم اختر سو روزہ صفائی مہم میں مدد کے لئے جا پہنچے واٹر بورڈ کے دفتر ایم ڈی واٹر بورڈ سے کی ملاقات اورکہا پانی کا مسلئہ بھی حل کریں گے غیر قانونی ہائیڈرنٹ ختم ہونا چاہئے۔

ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید نے بھی مئیر کراچی کی سوروزہ مہم میں انہیں تعاون کا دلایا اور کہاکہ واٹر بورڈ شہر کی بہتری کے لئے کے ایم سی کے ساتھ ہے۔

وسیم اختر نے سوروزہ مہم کے دوران لائینز ایریا کا دورہ کیا ایکسپو سینٹر میں نمائش کا افتتاح اور یونیورسٹی روڑ کا معائنہ بھی کیا ۔