Saturday, July 27, 2024

شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے، تیز ہوائیں، موسم خوشگوار

شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے، تیز ہوائیں، موسم خوشگوار
August 5, 2018
کراچی ( 92 نیوز) شہرقائد میں بادلوں کے ڈیرے اور تیز ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا ،  سہانے موسم کا لطف اٹھانے کیلئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر پہنچ گئی ۔ سمندر میں نہانے پر پابندی کے باوجود شہری لہروں سے خوب چھیڑ چھاڑ کرتے رہے ۔ خوشگوار موسم میں کسی نے سمندر کنارے گھڑ سواری کے مزے لوٹے تو کوئی ٹھنڈی ہواوں سے محظوظ ہوتا رہا ، بچوں کی تو موجیں ہی ہوگئی ،کہتے ہیں ساحل سے جانے کا دل نہیں کررہا ۔ گزشتہ روز میئر کراچی کی جانب سے سمندر میں نہانے پر لگائی گئی پابندی کے باوجود شہری گہرے پانی میں نہاتے رہے کیونکہ سمندرکے اطراف عوام کی  آگاہی کے لئےنہ کوئی بینرزدکھائی دیا نہ کوئی لائف گارڈ اور نہ ہی پولیس موجود تھی ۔