Tuesday, December 6, 2022

رم جھم سے شہراقتدار سمیت کئی شہروں کا موسم بدل گیا

رم جھم سے شہراقتدار سمیت کئی شہروں کا موسم بدل گیا

اسلام آباد (92نیوز) ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سیزن جاری ہے۔ اسلام آباد، جہلم، گجرات، اٹک، پشاور اور مانسہرہ میں بارش سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں کہیں رم جھم پھوار اور کہیں بادلوں کی گھن گرج سے سماں بدل گیا ہے۔ بارش سے خشک سردی کی طویل اننگز کا خاتمہ ہو گیا۔

اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے سارے منظر دھل گئے۔ اٹک، جلال پور بھٹیاں اور گجرات میں بھی نئے سال کی پہلی بارش برس پڑی۔ مانسہرہ اور پشاور میں بھی بادل چھلک پڑے۔ پشاور میں 3 ماہ بعد بارش کے باعث طویل خشک سالی دم توڑ گئی۔ پشاور اور گردونواح میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔