Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہدا کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا

شہدا کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا
August 10, 2016
کوئٹہ(92نیوز)شہدا  کوئٹہ کو خراج عقیدت  پیش کرنے کا سلسلہ بدھ کو بھی  جاری   رہا  اس سلسلے میں  ملک کے مختلف  شہروں میں دعائیہ   تقریبات ہوئیں ادھر  وزیراعلیٰ بلوچستان نے  شہدا کے  ورثا کو ایک ایک کروڑ روپے امداد  دینے کا اعلان کیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق  میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے احاطے میں  شہدا کی یاد میں شمعیں روشن  کی  گئیں، تقریب میں وزیراعلیٰ   بلوچستان ثناءاللہ زہری،صوبائی  وزیرداخلہ اورچیف سیکرٹری سمیت  شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی  اس موقع پر وزیراعلیٰ  نے کہا کہ دہشت گردوں کا   دین  ہوتا  ہے   اور نہ ہی   کوئی مذہب، دہشت گردی  کی  جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے سانحے میں شہید ہونے والوں کے ورثا کے لئے ایک ،ایک کروڑ روپے امداد کا  بھی اعلان  کیا  جبکہ شہدا کے بچوں کو سرکاری ملازمتیں دی جائیں گی۔ ادھر پشاور کے تاجروں نے سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے والوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور  چترالی بازار سے یادگار شہداء تک ریلی  نکالی۔  شرکاء کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔ تاجروں  نے شہدا  کی یاد میں شمعیں     بھی روشن کیں  اور ان  کے درجات کی بلند ی کے لئے  دعا کی ۔