Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہدا کا خون قرض ، دہشتگردی ختم کرکے دم لیں گے : آرمی چیف

شہدا کا خون قرض ، دہشتگردی ختم کرکے دم لیں گے : آرمی چیف
December 16, 2016

پشاور(92نیوز)آرمی پبلک سکول کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مرکزی  تقریب آرمی پبلک سکول پشاور میں ہوئی  ، تقریب میں شریک آرمی  چیف  جنرل قمر جاوید  نے  کہا کہ  شہدا کا خون ان  پر قرض ہے، دہشت گردی ختم کرکے  ہی دم لیں گے۔

دہشت گردی کے  خلاف اپنے  بچوں کی  عظیم  قربانی کوقوم  ہمیشہ یاد رکھے گی ۔اس  کا عملی ثبوت سانحہ پشاور  کی دوسری برسی کے موقع پر آرمی پبلک اسکول میں تقریب کا انعقاد کرکے دیاگیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنر قمر جاوید باجوہ ،گورنر خیبر پختونخوا اور کور کمانڈر پشاورسمیت ملک کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  دہشت گردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کا عزم  ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کا خون قرض ہے،  جس کا بدلہ دہشت گردوں  کے خاتمے کی صورت لیا جائے گا۔   تقریب میں ننھے شہدا کے  والدین بھی شریک تھے  جن کے غم سے لبریز دل اور نمناک آنکھیں   رقت آمیز  مناظر دکھاتی  رہیں۔   آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے  یاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور  امن کی راہ میں جان دینے والوں والوں کے لئے   فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔