Tuesday, July 27, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

شہدا پشاور کو بعدازمرگ ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کی منظوری

شہدا پشاور کو بعدازمرگ ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت دینے کی منظوری
March 5, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک) صدرممنون حسین نے آرمی پبلک سکول حملے میں شہید ہونے والے اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت  اور تمغہ شجاعت کی منظوری دے دی۔ صدر پاکستان نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے نو ارکان کو تین برس کے لیے کونسل کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔   صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت بعد از مرگ کی منظوری دیدی علاوہ ازیں صدر مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی سمری اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے نو ارکان کی تقرری کی منظوری  بھی دی۔ صدر مملکت نے وزارت قانون وانصاف کی سمری منظور کرتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس ریاض احمد خان کی تین برس کیلئے تقرری کی بھی منظوری دے دی۔