شہدائے کربلا کا چہلم آج ہوگا، ملک بھر میں ماتمی جلوس برآمد ہونگے
لاہور(92نیوز)شہدائے کربلا کا چہلم آج ہوگا ۔ آج ملک بھر میں ماتمی جلوس برآمد ہوں گے اتوار کو بھی جلوس نکالے گئے۔ جبکہ ملک بھر میں سکیورٹی سخت رہی جبکہ کراچی میں فلیگ مارچ بھی کیا گیا ہے اور ڈبل سواری پر پابندی بھی ہوگی ۔
دوسری طرف لاہور سمیت مختلف شہروں میں جلوسوں کے راستے سیل ہوں گےجبکہ بعض جگہوں پر موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی۔