Wednesday, November 30, 2022

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے: آرمی چیف

شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے: آرمی چیف
راولپنڈی (92نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ اظہارتعزیت کیلئے صوابی میں شہیدکیپٹن جنیدکے گھر پہنچ گئے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شہید کیپٹن جنیدکے والدین سے ملاقات کی۔ آرمی چیف نے شہید کیپٹن کے والدین سے اظہارافسوس اور دعائے مغفرت بھی کی۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے شہید کیپٹن کے والدین سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارے ہیرو ہیں۔شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دینگے۔ COAS