Saturday, July 27, 2024

شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کیس، تین ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کا کیس، تین ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
March 16, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل پر انڈے اور سیاہی پھینکنے کے کیس میں عدالت نے تین ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وسیم افتخار کے روبرو ملزم میاں غلام عباس، میاں عتیق اور طارق جٹ کو عدالت پیش کیا گیا۔ استدعا کی گئی کہ عدالت ملزمان سے مزید تفتیش اور انکشافات کے لیے ملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور کرے۔ ملزموں سے معاون خصوصی پر حملہ کرنیوالے محرکات کا پتہ لگانا باقی ہے۔ ملزموں نے کس کے ایماء پر شہباز گل پر حملہ کیا اس کی تحقیقات کرنا ابھی باقی ہیں۔

 دوران سماعت موقف اپنایا گیا ملزمان کے کیخلاف ڈی ایس پی ہائیکورٹ سکیورٹی کی مدعیت میں تھانہ انارکلی میں مقدمہ درج ہے۔ ملزمان نے گزشتہ روز احاطہ عدالت میں شہباز گل پر   انڈے اور سیاہی پھینکی۔ سیاہی سے شہباز گل کی آنکھ متاثر ہوئی۔ شہباز گل پر پھینکی گئی سیاہی کا لیبارٹری معائنہ کروانا ابھی باقی ہے۔