Friday, January 27, 2023

شہباز گل وزیراعظم کی ہدایت پر اتحادیوں کو منانے کوئٹہ پہنچ گئے

شہباز گل وزیراعظم کی ہدایت پر اتحادیوں کو منانے کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ (92 نیوز) اتحادیوں کو منانے کا مشن، وزیراعظم کی ہدایت پر شہباز گل کوئٹہ پہنچ گئے۔ بلوچستان میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں بجٹ تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ معاون خصوصی شہباز گل نے بلوچستان میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔ ڈاکٹر شہباز گل کہتے ہیں کہ بجٹ پر بلوچستان کے جو تحفظات ہیں انہیں دور کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان وزیراعظم عمران خان کے دل کے بہت قریب ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے ہمیشہ مشاورت سے فیصلے کیے گئے، جسٹس عیسیٰ کیس سیاسی نہیں عدالت کی بات ہے، قانونی ماہرین ہی اس کیس پررائے دے سکتے ہیں۔