شہباز گل نے شہبازشریف کیلئے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کردیا
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی شہباز گل نے شہبازشریف کیلئے تلاش گمشدہ کا اشتہار جاری کردیا۔
تلاش گمشدہ- ایک آدمی رنگ گندمی، بڑے بڑے بوٹ پہنے ہوئے اپنا تعارف اپوزیشن لیڈر کرواتا ہے۔بجٹ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنانے نکلا تھا۔تا حال اسمبلی نہیں پہنچا۔جس کو ملے براہ مہربانی مریم اورنگزیب یا مریم صفدر صاحبہ کو اطلاع کرے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ https://t.co/bi2EU7kjHX
شہباز گل نے ٹویٹ کیا، ایک آدمی رنگ گندمی، بڑے بڑے بوٹ پہنے ہوئے اپنا تعارف اپوزیشن لیڈر کراتا ہے، بجٹ کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنانے نکلا تھا،اسمبلی نہ پہنچ سکا، جس کو ملے براہ مہربانی مریم اورنگزیب یا مریم صفدر صاحبہ کو اطلاع کرے۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، مزید لکھا اللہ کا شکر ہے بجٹ کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔