Friday, September 30, 2022

علی عمران نے اخبار ڈیلی میل کیخلاف دو لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا

علی عمران نے اخبار ڈیلی میل کیخلاف دو لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا
 لندن (92 نیوز) شہباز شریف کے داماد علی عمران نے برطانوی اخبار ڈیلی میل اور صحافی ڈیوڈ روز کے خلاف لندن کی عدالت میں دو لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا۔ علی عمران نے کہا اخبار نے بغیر تحقیق ان پر کرپشن کے الزامات لگائے۔ مقدمے میں ڈیلی میل میں کرپشن کے تمام الزامات کو رد کیا گیا ۔ پاکستانی حکومت نے انتقام کی خاطر ڈیلی میل کو استعمال کیا۔ ڈیلی میل نے جان بوجھ کر بغیر تحقیق کرپشن کے الزامات لگائے۔ ڈیلی میل میں چھپنے والے الزامات کا مقصد سیاسی انتقال تھا۔ حبس بے جا میں رکھے گئے لوگوں پر تشدد کر کے میرے خلاف بیانات لئے گئے۔ الزامات لگانے والے سب لوگ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیدی ہیں۔ ڈی ایف آئی ڈی کی فنڈنگ سے کبھی میرا کوئی تعلق نہیں رہا۔ علی عمران نے دو لاکھ پاؤنڈ اور معافی مانگنے کا دعوٰی کیا ہے۔