Friday, August 12, 2022

شہباز شریف کے خلاف کیس نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بنے ، مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس

شہباز شریف کے خلاف کیس نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بنے ، مسلم لیگ نون کے رہنماؤں کی نیوز کانفرنس
August 8, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ نون کے رہنماؤں نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا شہباز شریف کے خلاف کیس نیب نیازی گٹھ جوڑ کے نتیجے میں بنے۔

نیب نے شہباز شریف کے خلاف ایک اور انکوائری کھولنے کا فیصلہ کر لیا۔ رہنما مسلم لیگ ن عطاتارڑ کہتے ہیں بہاولپور کے لال سہانرہ پارک کے متاثرین کے حوالے سے انکوائری کھولی گئی۔ سوا سال پہلے ملتان نیب میں اس حوالے سے جواب جمع کروا چکے ، اب کچھ بھی ہو شہباز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ بولیں چیئرمین نیب چہرا دیکھ کر مقدمات چلاتے ہیں۔ حکومت میں بیٹھا کوئی شخص انہیں نظر نہیں آتا۔

عطا تارڑ نے کہا حکومت کا ہر اسکینڈل اربوں روپے کا ہے اور الزام ہمیں دیتے ہیں۔ اب حکومت میں بیٹھے وہ لوگ جیل جائیں گے جنہوں نے اربوں روپے کی لوٹ مار کی ہے۔