Thursday, October 21, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں، رانا ثنا اللہ

شہباز شریف کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں، رانا ثنا اللہ
August 5, 2021 --- ویب ڈیسک Urdu Version

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثنا اللہ نے حکومت پر تنقیدی وار کرتے ہوئے کہا، شہباز شریف کے خلاف کوئی کرپشن کا کیس نہیں۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو اُن کا کہنا تھا، مالم جبہ کے تمام ثبوت میرے پاس ہیں، پنڈی کے شیطان بکواس کرتے ہیں، نواز شریف کیخلاف بھی کوئی کیس نہیں ہے۔

اُنہوں نے کہا، ایون فیلڈ فلیٹس حسین نواز کی ملکیت ہیں جسے نواز شریف کا کہا جا رہا ہے، 3 سال میں کوئی کیس باقی نہیں رہا، ضمانت سے اندازہ ہو جاتا ہے کہ کیس میں کوئی چیز باقی نہیں۔

رانا ثناء اللہ بولے کہ، کویڈ کا پراپیگنڈا کیا گیا، دنیا کے مطابق یہ حکومت لاک ڈاؤن نہیں کر سکی، اسمارٹ لاک ڈاؤن فراڈ لاک ڈاؤن ہے۔ لوگوں کا آنا جانا لگا رہتا ہے 3 برس میں صرف اسمارٹ لاک ڈاؤن ایجاد کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ، تعلیم کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے بچے اسکولوں کے بجائے گلی محلوں میں اکٹھے ہوتے ہیں۔ ہمارے لوگوں میں ایمیونٹی پاور زیادہ ہے اس لئے اللہ کے کرم سے ہم بچتے گئے ہیں۔

ن لیگی رہنماء بولے کہ، کورونا کے 2 حل ہیں، احتیاطی تدابیر جس پر حکومت نے کوئی عمل نہیں کروایا جبکہ ویکسینیشن دوسرا حل ہے جس میں حکومت ناکام ہے۔ دنیا 100 فیصد ویکسین کر چکی ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا، نواز شریف کا گھر کا اسمارٹ لاک ڈاؤن کیا گیا۔ ہمارے تمام ملازمین اورہمارے گھر تمام افراد ویکسینیٹڈ ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔