Thursday, September 29, 2022

شہباز شریف کی کامونکی میں قتل ہونیوالے لیگی رکن پنجاب اسمبلی کے اہلخانہ سے تعزیت

 شہباز شریف کی کامونکی میں قتل ہونیوالے لیگی رکن پنجاب اسمبلی کے اہلخانہ سے تعزیت
لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ شہبازشریف نے  کامونکی  میں قتل ہونے والے رکن پنجاب اسمبلی رانا شمشاد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ قتل کے ملزم سخت ترین سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف  کامونکی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا شمشاد احمد خان کی رہائش گاہ گئے، وزیراعلیٰ نے ایم پی اے رانا شمشاد احمد خان اور ان کے بیٹے کے قتل کے افسوسناک واقعہ پر سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے مقتولین کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی،اس موقع پر وزیراعلیٰ نے اہل خانہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قتل کے ملزم سخت ترین سزا سے بچ نہیں پائیں گے اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کو کیس پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔