Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف کی چیئرمین شپ کسی صورت قبول نہیں ، شیخ رشید

شہباز شریف کی چیئرمین شپ کسی صورت قبول نہیں ، شیخ رشید
February 8, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نےکہا شہبازشریف کی چیئرمین شپ کسی صورت قبول نہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کیرج فیکٹری میں ریلوے ورکرز سے وکھرے اسٹائل میں خطاب کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین پی اے سی شہباز شریف پر بھی کڑی تنقید کی۔ شیخ رشید نے کہا اسپیکر کا کیا مسئلہ ہے اللہ جانے کیا کون بشر ہے البتہ اسپیکر صاحب نے غیر قانونی کام کیا، ان کا کوئی حق نہیں کہ مجھے پی اے سی سے روکے جب کہ پی اے سی میں شہبازشریف کسی صورت میں پسند نہیں۔ شیخ رشید نے شریف برادارن کے طرز سیاست پر بھی طنز کے تیر چلائے اور کہا انکی سیاست قطری سے پتھری تک ہے ۔ اب ڈیل اور ڈھیل نہیں صرف جیل کیلئے دھکا لگے گا۔ وفاقی وزیر نے وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا عمران خان سے میرے معاملات سیٹل ہیں باقی سب اندر اور قلندر ہے، عمران خان کے پاس ڈیل ہے نہ ڈھیل اور نہ دھکا ہے۔ شیخ رشید نے ہر مزدور کیلئے 3 ہزار روپے تحفہ کا اعلان کیا ساتھ ہی ویلڈنگ میں مہارت بھی دکھائی۔ ساتھ ہی بتایا وزیراعظم عمران خان 11 فروری کو تھل ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔