Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کی پریس کانفرنس اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گئی

شہباز شریف کی پریس کانفرنس اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گئی
January 24, 2018

لاہور (92 نیوز) زینب کے قاتل کی گرفتاری پر تنازعات سے بھرپور پریس کانفرنس میں شہباز شریف کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ کریڈٹ لینے کی کوشش میں شہباز شریف اور رانا ثنا اللہ پریس کانفرنس کے دوران کیا کرتے رہے۔

قوم کو رنجیدہ کرنے والے واقعہ پر پنجاب حکومت کی غیرسنجیدگی ملاحظہ کیجئے۔ شہبازشریف پہلے تو ملزم کی گرفتاری پرمبارکبادیں وصول کرتے اور تالیاں بجواتے رہے۔ پھر قصور سے بلائے گئے زینب کے والد کو بولنے بھی نہ دیا۔ شہباز شریف نے پہلے خود تقریر کی، بعد میں زینب کے والد کو موقع دیا مگر خود ہی مائیک بند کر دیا۔

شہبازشریف نے زینب کے والد کا مائیک کیوں بند کیا؟ سوال تو بنتا ہے۔ کیا زینب کے والد گفتگو میں کچھ خاص کہنے والے تھے؟ مائیک بند کرنے کے بعد ایک شخص نے زینب کے والد کے کان میں کیا کہا؟

زینب کے قاتل کے اعلان کی پریس کانفرنس میں کس چیز کی پردہ داری تھی؟

شہبازکی پرواز تو آپ نے دیکھ لی۔ اب راناصاحب کو ہی دیکھ لیجئے۔ موصوف زینب کے والدکےکان میں کانا پھوسی کرتے رہے۔

کیا بولنا ہے، کیا نہیں بولنا، رانا ثنااللہ زینب کے والد کو لقمے دیتے رہے۔

پنجاب حکومت نے قاتل پکڑنے کا کریڈٹ تو لیا مگر یہ پریس کانفرنس اپنے پیچھے کئی سوال چھوڑ گئی ہے۔ پوچھنے والے پوچھ رہے ہیں قصور میں قتل ہونے والی دیگر بچیوں کے لواحقین کو کیوں نہیں بلایا گیا؟ ملزم توپکڑا مگرمیڈیا کے سامنے پیش کیوں نہ کیا؟