Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کی لندن سے لاہور آمد، اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے

شہباز شریف کی لندن سے لاہور آمد، اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے
June 9, 2019
لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کی لندن سے لاہور آمد ہوگئی۔ اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔ لیگی ارکان اسمبلی اور کارکنوں نے استقبال کیا۔ شہبازشریف پی آئی اے کی پرواز 758 کے ذریعے لاہور پہنچے۔ اپوزیشن لیڈر 10 اپریل کو علاج کے لئے لندن گئے تھے۔ شہباز شریف نے استقبال کیلیے آنیوالے پارٹی رہنماؤں سے مصافحہ کیا، کارکنوں کے نعروں کا جواب دیا۔ شہبازشریف قافلے کی صورت میں اپنی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچے۔ شہباز شریف کی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر صرف چند کارکن ہی پہنچے۔ صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف دو ماہ بعد لندن سے وطن واپس پہنچ گئے،آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں نامزد قائد حزب اختلاف شہباز شریف دس اپریل کو علاج کے لیے برطانیہ روانہ ہوئے تھے۔ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب طبی معائنے کی غرض سے لی گئی چھٹیوں کے بعد طےکردہ وقت پر عدالت میں پیش نہ ہوئے۔ مسلم لیگ ن کو شہباز شریف کی وطن واپسی کے موقع پر ایک بڑے عوامی استقبال کی امید تھی لیکن اسے مایوسی ہوئی۔استقبال میں ٹھاٹھیں مارتے سمندر کے منتظر شہباز شریف ائیر پورٹ پر کارکنوں کی کم تعداد پر خفا بھی دکھائی دیے ۔ عوام کی تعداد تو کم تھی ہی،لیگی رہنما بھی شہباز شریف کے استقبال کیلئے گھروں سے نہ نکلے۔جو چند آئے انہوں نے بھی صرف جھلک ہی دکھلائی۔ لیگی رہنما احسن اقبال اور امیر مقام نے ایئر پورٹ سے ہی قافلے سے علیحدگی اختیار کی ۔ پرویز ملک  ،شائستہ پرویز ملک ، خواجہ عمران نذیر، ملک ریاض اور دیگر لیگی ایم پی ایز بھی اپنے قائد کو ماڈل ٹاؤن تک چھوڑنے نہ گئے۔ ماڈل ٹاؤن پہنچنے پر بھی چند کارکن ہی صدر مسلم لیگ ن کا استقبال کرنے کےلئے ان کی رہائش گاہ کے باہر پہنچے۔ پاکستان روانگی سے قبل لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے لائحہ عمل طے کریں گے ۔ دوسری جانب پاکستان میں شہبازشریف  کی وطن واپسی  موضوع بحث بنی ہوئی ہے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کے رہنما  ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے ، نالائق اور نااہل مخالفین منفی سیاست کے لئے مصنوعی بیانیے کا سہارا تلاش نہ کریں،حکومت اور اس کے ترجمان ایک مرتبہ پھر جھوٹے ثابت ہو گئے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے  شہباز شریف کی واپسی کے حوالے سے ٹویٹ کیا کہ بڑا احسان ہے آپ کا، دہائیوں حکومت کرنے کے بعد علاج کے لئے آپ کے قابل ایک اسپتال بھی نہیں ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے خود ہی لندن جاتے ہیں اور اس پر شرمندہ ہونے کی بجائے فخر کرتے ہیں۔ پھر خود ہی واپس آنے کا کہتے ہیں اور اس پر بھی فخر کرتے ہیں۔ لیگی رہنما عظمیٰ بخاری  نے شہباز گل پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا  کہ شہباز گل اور فردوس باجی کو شہباز شریف فوبیا ہو چکا ہے، شہباز شریف ملک میں ہوں تو مسئلہ ملک سے باہر جائیں تو مسئلہ ہے۔ ،  شہبازگل اورفردوس باجی بہت جلد نو دو گیارہ ہونے والے ہیں۔ شہبازشریف  پوتی کی عیادت اور طبی معائنے کیلئے لندن گئے تھے،اپوزیشن لیڈر دو ماہ بعد وطن واپس آرہے ہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔