Monday, January 30, 2023

شہباز شریف کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں 13 مئی کو نیب لاہور طلبی

شہباز شریف کی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں 13 مئی کو نیب لاہور طلبی
 لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس میں 13 مئی کو نیب لاہور پیش ہونے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ نیب لاہور کی جانب سے جاری کیے گئے سمن کے مطابق شہباز شریف سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی سمری فنانس اور محکمہ قانون کی رائے لیے بغیر کیوں منظور کی گئی تھی ۔ جب ایک محکمہ پہلے سے کام کر رہا تھا تو پھر ایل ڈبلیوایم سی کے قیام کو کیوں ضروری سمجھا گیا تھا ۔ شہباز شریف سے پوچھا گیا ہے کہ کیا ویسٹ مینجمنت کمپنی کے قیام کے لئے تمام تقاضے پورے کیے گئے۔ اگر کمپنی کے قیام کیلئے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے تو پھر کس نکتے پر کمپنی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ۔ شہباز شریف سے یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ ٹھیکیدار کمپنی آئی ایس ٹیک کو نیلامی کا عمل مکمل کیے بغیر کیوں ٹھیکہ دیا گیا تھا۔