Friday, December 1, 2023

شہباز شریف کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالےدو کمسن بچوں کے والدین سے تعزیت

 شہباز شریف کی فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالےدو کمسن بچوں کے والدین سے تعزیت
April 17, 2015
  قصور(92نیوز)وزیر اعلیٰ شہباز شریف شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے دو کمسن بچوں کے گھر پہنچ گئے،انہوں نے متاثرہ خاندان سے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کو پانچ پانچ لاکھ روپے کے امدادی چیک  بھی دئیے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل  قصور کے سرحدی گاؤں گٹی کلنجر میں شادی کی تقریب کے دوران دو کمسن بچے وسیم اور شمشاد ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے تھے اس واقعہ کا وزیر اعلیٰ  پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کر لی تھی۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتارکر لیا تو وزیراعلیٰ کمسن بچوں کے گھر پہنچ گئے لواحقین کے ساتھ افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ پانچ پانچ لاکھ روپےکے امدادی چیک بھی دیے۔