لاہور (92 نیوز) حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کو فعال بنانے کیلئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف متحرک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی دعوت پر بلاول بھٹو پیر کے روز عشائیے میں شرکت کریں گے۔
عشائیے میں مولانا فضل الرحمٰن اور بلاول بھٹو کی بھی ملاقات ہو گی۔ اے این پی سمیت دیگر اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ عشائیے میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ شہباز شریف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے مشاورت کے بعد آئندہ کی حکمت عملی ترتیب دینگے۔