Monday, January 17, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت چھ فروری تک ملتوی

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت چھ فروری تک ملتوی
January 29, 2019
 لاہور (92 نیوز) لاہورہائی کورٹ نے شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔ دوران سماعت نیب کے وکیل کی جانب سے مہلت کی استدعا کی گئی توعدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ عدالت نے شہبازشریف کے وکلا کو دلائل دینے کی اجازت بھی دے دی۔ شہباز شریف کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ آشیانہ میں ایک انچ زمین اور ایک روپیہ ضائع نہیں ہوا مگر اسے میگا اسکینڈل قرار دیا جا رہا ہے۔ چھ ماہ میں نیب پندرہ والیم کے ریفرنس میں ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا شہبازشریف سرخرو ہوں گے۔ انہوں کہا کہ قوم سانحہ ساہیوال کا احتساب چاہتی ہے۔ کیس کی سماعت کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما رانا تنویر بھی عدالت پہنچے۔