Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کی خواجہ حمید الدین سے ملاقات، احتجاج کی کال منسوخ کرنے کی درخواست

شہباز شریف کی خواجہ حمید الدین سے ملاقات، احتجاج کی کال منسوخ کرنے کی درخواست
January 25, 2018

سرگودھا( 92 نیوز )  وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب نے خواجہ حمید الدین سے احتجاج کی کال منسوخ کرنے کی درخواست کی ۔

رانا ثنا اللہ کے متنازعہ بیان پر وزیر اعلیٰ پنجاب پیر آف سیال شریف کے پاس پہنچے اور معاملہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ پنجاب حکومت نے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پیرحمید الدین سیالوی سےملاقات  کی  ۔ وزیر اعلیٰ  پنجاب  کہتے ہیں  کہ اُن کی درخواست پرسیالوی صاحب نے احتجاج کی کال منسوخ کردی  ۔ ختم نبوت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے ۔ معاملے پرکمیٹی بنا دی ہے  جس کا پہلا اجلاس لاہور میں ہوگا۔

پیر آف سیال شریف  خواجہ حمید الدین سیالوی  نے شہباز شریف سے ملاقات کے بعد  کہا کہ  6رکنی کمیٹی رانا ثنا کےساتھ بات کرے گی  ۔کمیٹی جو فیصلہ کرے گی مانیں گے ۔

تاہم پیر آف سیال شریف نے واضح کیا کہ نفاذ شریعت کیلئے تحریک جاری رہے گی اور ابھی  مستقبل میں ن لیگ کا ساتھ دینے کا فیصلہ بھی  نہیں کیا ۔

رانا ثنا اللہ کے حوالے سے پنجاب حکومت کے پیر آف سیال شریف کے ساتھ معاملات طے ہوتے ہیں یا نہیں اس کا فیصلہ  تو وقت کرے گا تاہم حکومت کو مشکلات کا سامنا ضرور ہے۔