Friday, January 28, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکن آپے سے باہر

شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکن آپے سے باہر
October 6, 2018
لاہور (92 نیوز) شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر لیگی کارکن آپے سے باہر ہو گئے۔ نیب ٹیم سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو احتساب عدالت لے کر پہنچی تو مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے خوب اودھم مچایا۔ لیگی رہنما خواجہ عمران نذیر بھی کارکنوں کے ہمراہ گاڑی کے اوپر چڑھ گئے  اور نعرے بازی کرتے رہے۔ لیگی کارکنوں نے قانون کو ہاتھ میں لیتے ہوئے کافی دیر بکتربند گاڑی کو احاطہ عدالت میں داخل ہونے سے روکے رکھا۔ ۔ دوسری بکتر بند گاڑی آئی تو اس پر بھی ہلہ بول دیا۔ پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی بھی کرتے رہے۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی مزید نفری طلب کرنا پڑی۔ بپھرے کارکنوں کو بڑی مشکل سے پولیس اہلکاروں نے گاڑی کے اوپر سے اتارا ۔ شہباز شریف کو احتساب عدالت لائے جانے کے موقع پر حمزہ شہباز، پرویز ملک، ان کی اہلیہ اور دیگر لیگی رہنما بھی  موجود تھے۔