Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوں گے

شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوں گے
August 27, 2021 --- ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف آج تین روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوں گے، اہم اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیر غور آئے گا اور تنظیمی اُمور پر بھی بات چیت ہو گی، ذرائع کے مطابق سندھ کی کئی اہم سیاسی شخصیات کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

صدر مسلم لیگ ن سندھ کے مشن پر، شہبازشریف آج  تین بجے سہ پہر لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ نے پارٹی صدر کے استقبال کی تیاریاں مکمل کر لیں، صدر ن لیگ کے پی کے، صدر سندھ اور دیگر لیگی رہنماء اپنے کارکنان کے ہمراہ ائیرپورٹ پہنچیں گے۔

ذرائع نے بتایا شہبازشریف دورہ کراچی میں مختلف سیاسی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ن لیگ سندھ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے جس میں تنظیمی امور اور مفتاح اسماعیل کے استعفے کا معاملہ زیر غور آئے گا۔

مسلم لیگ ن کے صدر 29 اگست کو ہونے والے پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت اور خطاب کریں گے، اس دوران سندھ کی کئی اہم سیاسی شخصیات کا شہباز شریف کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔