Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کا ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

شہباز شریف کا ون ویلرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم
August 3, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ون ویلرز کیخلاف کریک ڈاون کا حکم دیدیا۔ شہباز شریف نے چودہ اگست کی تقریبات کیلئے فول پروف سیکورٹی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی۔ تفصیلات کےمطابق صوبائی دارالحکومت  لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی بھی ہدایت کر دی۔  انہوں نے کہا کہ ون ویلنگ کرنیوالوں کو قانون کے تحت سزا ملے گی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے یوم آزادی پر چوکس رہیں۔