شہباز شریف کا وائس چانسلر سرگودھا یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات کا حکم

لاہور(92نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب نے وائس چانسلرسرگودھایونیورسٹی پروفیسر محمد اکرم کےخلاف تحقیقات کاحکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں دس رکنی کمیٹی بنادی ہے ۔
سیکرٹری ہائرایجوکیشن اور چیئرمین ہائرایجوکیشن کمیشن پنجاب سمیت سات وائس چانسلرز بھی اس کمیٹی میں شامل ہیں۔
وزیراعلیٰ کی کمیٹی کو فوری طورپر تحقیقات کے لئےمنگل کوسرگودھاپہنچنےکی ہدایت کر دی گئی ہے ۔