شہباز شریف کا مل کر آگے بڑھنے کا بیان خوش آئند ہے، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا مل کر آگے بڑھنے کا بیان خوش آئند ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارلیمنٹ میں نہیں، وہ نظام کو بگاڑ کر اپنا موقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، حکومت صرف پارلیمان میں موجود لیڈرشپ سے بات کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ووٹنگ مشین کا معاملہ بیک ڈور اور اسپیکر آفس آگے بڑھا رہا ہے، سندھ حکومت اپنی کارکردگی دیکھے، وہ سب صوبوں سے پیچھے ہے، وفاق کا اختیار ہے صوبوں کو ان کی گورننس کی طرف توجہ دلائے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ہمیں ہر معاملے میں پیچھے نظر آتی ہے، سندھ اہم صوبہ ہے، ہم بیٹھ کر صرف شکلیں نہیں دیکھ سکتے، وفاق کا اختیار ہے صوبوں کو ان کی گورننس کی طرف توجہ دلائیں۔
فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت کورونا پر قابو پانے کیلئے کارکردگی بہتر کرے۔