Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف کا لندن سے پی آئی اے کی پرواز سے آنے کا فیصلہ

شہباز شریف کا لندن سے پی آئی اے کی پرواز سے آنے کا فیصلہ
June 8, 2019

 لندن (92 نیوز) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی لندن سے وطن واپسی کے پروگرام میں معمولی تبدیلی آ گئی۔ انہوں نے نجی ایئرلائن کا ٹکٹ منسوخ کرا کر پی آئی اے کی پرواز سے آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ترجمان کے مطابق شہباز شریف اتوار 9 جون کو پاکستان پہنچیں گے۔

 شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے انکی وطن واپسی کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔ اپنے ٹوئیٹر پیغام کے ذریعے واپسی کی تاریخ 8 جون کا اعلان کیا تھا۔

 ادھر معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی اپنے ٹوئیٹر پیغام میں طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف صاحب قانون آپکی آمد کا منتظر ہے۔ امید ہے آپ اپنے بیٹے اور داماد کو بھی ساتھ لائیں گے۔ ٹی ٹیز اور پاپڑ والے کے اکاؤنٹ بھرنے کا جواب نہیں آیا۔

 ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا آئین اور قانون کو اپنے تابع کرنے والوں کو پہلی دفعہ قانون کے تابع ہونا نا گوار گز رہا ہے۔