Tuesday, September 27, 2022

شہباز شریف کا قائد متحدہ الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ

شہباز شریف کا قائد متحدہ الطاف حسین سے ٹیلی فونک رابطہ
لاہور(ویب ڈیسک)سینیٹ کے چئیرمین اور ڈپٹی چئرمین کے انتخاب کے باعث سترہ سال سے جمی برف پگھلنے لگی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے رابطہ کرلیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قائد ایم کیوایم الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا اور چئیرمین اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم کا تعاون مانگ لیا ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ الطاف حسین  نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حمایت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کریں گے ۔شہباز شریف اور الطاف حسین  نے پنجابی زبان میں بھی بات چیت کی ۔