Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

شہباز شریف کا دورہ لیہ ،ایم ایس ،ڈی ایم ایس ،اے ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ معطل

شہباز شریف کا دورہ لیہ ،ایم ایس ،ڈی ایم ایس ،اے ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ معطل
July 28, 2015
لیہ(92نیوز)وزیر اعلی پنجاب شہبازشریف کا دورہ لیہ ،ایم ایس ،ڈی ایم ایس ،اے ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ کو نواز شریف ہسپتال کو مکمل فنکشنل نہ کرنے پر معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےچار مرتبہ ملتوی کرنے کے بعد  لیہ کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کادورہ کر ہی لیا ،انہوں نے لیہ میں نوازشریف اسپتال کو مکمل طور پر فنکشنل نہ کرنے اور طبی سہولتوں کی عدم دستیابی پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ جنوبی پنجاب سمیت کئی علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاری جاری ہے متاثرہ علاقوں میں حکمرانوں کے دورے اور فوٹو سیشن ایک روایت بن چکی اسی سلسلے میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی چار روز قبل لیہ کا دورہ کرنے کا پروگرام بنایا  تاہم ان کا دورہ ہر روز منسوخ ہوتا رہا ایک روز قبل تک یہ کہا گیا کہ شہباز شریف کی طبیعت بہت خراب ہےآخر کار میڈیا کے بار بار توجہ دلانے اور سیاسی رہنماؤں کی تنقید نے انہیں لیہ کی راہ دکھا ہی دی  لیکن وہ جب لیہ پہنچے تو ماشا اللہ مکمل ہشاش بشاش نظر آئے۔ اپنے دورے میں شہباز شریف اچانک نوازشریف ہسپتال کا معائنہ کرنے جا پہنچے جہاں انہوں نے مشینری اور عملے کی غیرموجودگی پر حسب عادت متعلقہ حکام پر شدید برہمی کا اظہار کیا، وزیر اعلیٰ نے بیک جنبش ابرو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لیہ کے ایم ایس، ڈی ایم ایس، اے ایم ایس اور ای ڈی او ہیلتھ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم بھی جاری فرما دیا۔ لیہ سے واپسی پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا عوام کے خون پسینے کی کمائی ضائع کرنے والوں کو حساب دینا ہو گا اے سی سے سیکرٹریز تک جو کام نہیں کرتا یا فیلڈ میں نہیں جاتا اسے فارغ کریں گے۔ shah1 shaha shahaa shahbaz sharif