Tuesday, April 30, 2024

شہباز شریف کا بلاول اور فضل الرحمن کو فون، پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت

شہباز شریف کا بلاول اور فضل الرحمن کو فون، پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت
November 5, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن رہنماء شہباز شریف نے بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، پارلیمنٹ میں مشترکہ حکمت عملی اور نیب ترمیمی آرڈیننس پر مشاورت کی گئی۔

بڑھتی مہنگائی کیخلاف اپوزیشن پھر سے اکھٹا ہونے لگی، شہباز شریف نے بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور بڑھتی مہنگائی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ قائدین کے مابین اتفاق ہوا کہ بڑھتی مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دیا جائے گا اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائیگی۔

شہباز شریف نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر خان مینگل، آفتاب احمد شیرپاو، ایمل ولی خان، ڈاکٹر ملک بلوچ اور انس نورانی سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

اس موقع پر قائدین کے مابین اتفاق ہوا کہ بڑھتی مہنگائی کیخلاف پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور ردعمل دیا جائے گا اور مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائیگی۔ عوام اب مہنگائی اور اس حکومت کا بوجھ اٹھانے کو تیار نہیں وہ موجودہ حکمرانوں سے نجات چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا یہ حکومت رہی تو عوام اور معیشت زندہ نہیں رہے گی۔

قائدین کے مابین ہونیوالے ٹیلی فونک رابطے میں نیب قانون کو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر چیلنج کرنے کی حکمت عملی پر بھی مشاورت کی گئی
ان کا کہنا تھا حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے۔