Wednesday, December 7, 2022

شہباز شریف کاآٹے ، چینی کی قیمتوں کے متعلق ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ

شہباز شریف کاآٹے ، چینی کی قیمتوں کے متعلق ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ

لاہور ( 92 نیوز)  اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  آٹے اور چینی کی قیمتوں کے متعلق ایف آئی اے رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ کر دیا۔

شہباز شریف نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف  فرد جرم ہے ، دیکھتے ہیں وزیراعظم اس  کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں ؟۔

 شہباز شریف نے کہا کہ  لندن سے عوام کے ساتھ مل کر کرونا کے خلاف جنگ کرنے آیا تھا،  وزیراعظم جو ای سی سی کے چیئرمین ہیں , اپنے اور اپنے وزیر اعلی بزدار کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر کرتے ہیں ؟۔