Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کے ذمے دار ہیں : پرویز الہٰی

شہباز شریف پولیس اہلکاروں کی شہادتوں کے ذمے دار ہیں : پرویز الہٰی
April 17, 2016
لاہور (92نیوز) مسلم لیگ (ق) کے مرکزی رہنما چودھری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ چھوٹو گینگ نے پولیس نہیں شہباز شریف کی گڈگورننس کوبے نقاب کیا۔ خود تاوان ادا کرنے والی حکومت ڈاکوﺅں کا مقابلہ کیسے کر سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق ڈپٹی وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ شہباز شریف برس پڑے۔ اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویزالٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور ان کے ایک وزیر یہ کہتے نہیں تھکتے تھے کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں۔ چھوٹو گینگ کے زیرتسلط علاقے نو گو ایریا نہیں تو کیا ہے؟ پرویزالہیٰ نے کہا کہ راجن پور میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کی ذمہ دار حکومت پنجاب ہے۔ جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کے باوجود جنوبی پنجاب میں رینجرز کو نہیں آنے دیا گیا۔ اب فوج بلا لی گئی۔ پرویزالہیٰ نے کہاکہ چھوٹو گینگ کے آگے پولیس نہیں حکومت پنجاب ناکام ہوئی ہے۔ چودھری پرویز الہیٰ نے کہا کہ جعلی سروے سے گڈ گورننس نہیں آتی، مغوی افسروں کو تاوان دے کر بازیاب کروانے والی حکومت پنجاب کے گڈ گورننس سے متعلق تمام جعلی سروے چھوٹو گینگ نے بے نقاب کر دیے ہیں۔