Tuesday, January 25, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

شہباز شریف پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا ، شاہد خاقان عباسی

شہباز شریف پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا ، شاہد خاقان عباسی
June 3, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے  شہباز شریف  کے خلاف نیب کارروائیوں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف پر آج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

سابق وزیر اعظم نے  نیب سے کیمرے لگا کر تفتیش کا مطالبہ کردیا، کہا کہ  عوام کے سامنے تفتیش ہو تو دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے، مکان نمبر 2 لین نمبر ایک زمان پارک نیب چیئرمین ٹیم بھیجیں بتائیں یہ مکان کس کا ہے ،کیانیب پاکستان کےعوام کو جواب دہ نہیں ہے؟۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال  بولے اپوزیشن لیڈر کو بجٹ اجلاس سے ہٹانے کے ہتھکنڈے ہورہے ہیں ، حکومت نے ملکی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔